Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین کی آزادی زمین آزاد کرانے سے حاصل ہو گی: اسلامی جہاد

ziad-nakhla1 فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے کہا کہ آزادی کے اعلان سے آزادی حاصل نہیں ہوگی بلکہ آزادی کے لئے مزاحمت ، جہاد اور ثابت قدمی کی ضرورت ہے- انہوں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے 1988ء میں الجزائر میں کیا گیا جو ایک خیال ہی ثابت ہوا اور آج فلسطینی اتھارٹی جس اعلان کے لئے کوشاں ہے وہ بھی ایک وہم وخیال کے سوا کچھ نہیں- فلسطین کی آزادی غاصب کے قبضے سے زمین آزاد کرانے ، مزاحمت کی حمایت ، اصولوں پر ثابت قدمی سے حاصل ہوسکتی ہے – حقوق سے دستبرداری سے آزادی نہیں ملے گی – واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے ریاست کے قیام کے متعلق یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرنے کا اعلان کیا – زیاد نخالہ نے فلسطینی عوام سے مزاحمت پر قائم رہنے کا مطالبہ کیا- انہوں نے کہاکہ حقوق کی واپسی کا واحد راستہ مزاحمت ہے- مزاحمت کے سوا باقی راستے خواب اور وہم ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan