Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مبحوح کے قاتلوں کے پاسپورٹ اسرائیل میں تیار ہوئے: ڈیلی ٹیلیگراف

european-suspects-11-involved-in-the-killing-of-hamas-leader-mahmoud-al-mabhouh-3 برطانوی اخبار”ڈیلی ٹیلیگراف” نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی محکمہ خارجہ کے حکام نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ گذشتہ ماہ دوبئی میں ٹارگٹ کلنگ حملے میں اسرائیل کے خفیہ ادارے”موساد” کے خارجی شعبے کا ہاتھ ہے۔ اخبار نے اپنی اتوار کی اشاعت میں جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ انیس جنوری کو دبئی میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود مبحوح کے قتل میں ملوث گیارہ میں سے چھ موساد کے ایجنٹوں کے برطانیہ کے پاسپورٹس پر سفر کیا۔ اس کے علاوہ برطانوی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ مبحوح کے قتل میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کا باقاعدہ ہاتھ ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مبحوح کے قاتلوں کے پاسپورٹ اسرائیل میں تیار ہوئے اور ان کی ایک ایک کاپی مقبوضہ فلسطین میں ایک بن گوریون ایئرپورٹ حکام کے پاس بھی موجود ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ برطانوی محکمہ خارجہ اس بات کو تسلیم کر چکا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس موساد نے خفیہ طریقے سے اسرائیل میں جعلی پاسپورٹ تیار کیے اور پہلی مرتبہ برطانوی شہریوں کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس امر کی تصدیق کے بعد اسرائیل پر معاملے کی تحقیقات کے لیے اب سفارتی دباؤ میں مزید اضافہ ہو جائے گا، جبکہ اسرائیل کو پہلے ہی حماس کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت سفارتی تھپیڑوں کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan