( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) واشنگٹن ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 7 مئی سے 31 جولائی 2021ء کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں 9 فلسطینی بچے شہید اور 556 زخمی ہوئے۔
یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں نو بچے شہید ہوئے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے 170 فلسطینی بچے حراست میں لیے۔
یونیسیف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کی قلت کے باعث وہ فلسطینی بچوں کی بہبود اور بحالی کے لیے پروگرامات کوآگے نہیں بڑھا سکتے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی جنگ کے دوران 116چھوٹے بچوں کے اسکولوں کو نشانہ بنایا جب کہ 140 بڑے اسکول تباہ کیے گئے۔ حملوں میں تباہ ہونے اسکولوں میں اونروا کے 41 اسکول بھی شامل ہیں۔