Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لیبیا عرب سمٹ سے قبل”القدس” کو آفت زدہ شہر قرار دیا جائے: حسن خاطر

al-aqsa-mosque5 اسلامی اور مسیحی ایسوسی ایشن برائے نصرت القدس و مقدسات نے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی ریاست کا ابدی دارلخلافہ بنانے اور اسے یہودی رنگ میں رنگنے کی صہیونی کوششوں کا تسلسل اب انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ قدس پریس کے مطابق اسلامی اور مسیحی ایسوسی ایشن برائے نصرت القدس ومقدسات کے سیکرٹری جنرل حسن خاطر نے اتوار کے روز رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس شہر پر اسرائیلی حملے کا زور بڑھ گیا ہے۔ اس دباؤ میں مزید اضافے کے لئے اسرائیلی پارلیمنٹ “کنسیٹ” میں ایک صہیونی لابی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں اسرائیلی جماعتوں کی بڑی تعداد شہر کو یہودیانے کی کوششوں میں معاونت کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ حسن خاطر نے مزید بتایا کہ القدس کو درپیش خطرات کے دو مراحل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ساری زمین کا یہودیانہ شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر القدس کو یہودی ریاست کا ابدی دارلحکومت تسلیم کرانا شامل ہے۔ حسن خاطر نے خبردار کیا کہ شہر کو درپیش ان متنوع چیلنجوں کی روشنی میں کسی خیر کی توقع نہیں کی جانی چاہئے۔ یہ تشویش اس وقت فلسطینیوں کے عدم اتفاق اور ان کی جانب سے القدس کی اسلامی شناخت مٹانے کی کوششوں کا مقابلہ نہ کرنے کی سکت کے باعث اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اسلامی اور مسیحی ایسوسی ایشن برائے نصرت القدس ومقدسات کے سیکرٹری جنرل نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ القدس شہر کے خلاف تیار کئے جانے والے ان تمام صہیونی منصوبوں کے توڑ کی خاطر عرب اور اسلامی دنیا کے پاس کوئی کاونٹر اسٹرٹیجی موجود نہیں کہ جسے رو بعمل لا کر وہ اس شہر کے لوگوں کی ثابت قدمی میں اضافہ کر سکیں۔ انہوں نے عرب قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ مارچ کے آخر عشرے کے دوران لیبیا میں ہونے والے عرب سمٹ میں القدس سے متعلق سخت اور فیصلہ کن موقف کا اظہار کریں۔ حسن خاطر نے مطالبہ کیا کہ اس مقصد کے لئے وہ القدس کو ایک مقبوضہ اور آفت زدہ شہر قرار دلوانے کا اعلان ضرور کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan