اسرائیل کے وزیر خارجہ اویگڈور لیبرمان نے ’’فتح‘‘ کی فلسطینی غیر آئینی حکومت اور اسرائیل کے مابین واشنگٹن میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کے پہلے دور کو ناکام قرار دے دیا، ان کے بہ قول مرحلے میں بھی سلامتی کے حصول کے ہدف کے حصول کو بعید از قیاس ہے۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ لیبرمان نے اسرائیلی پارلیمان میں ’’اسرائیل ہمارا گھر‘‘ بلاک کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا وہ اگلے سال یا مذاکرات کے اگلے مرحلے میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین کوئی اتفاق رائے تشکیل پاتا نہیں دیکھ رہے۔ انہوں نے مستقبل قریب میں سلامتی کے حصول کے کسی امکان کو مسترد کر دیا۔