Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لیبرمان صہیونی ریاست کو عالمی مالیات سے قائم ریاست بنانا چاہتا ہے: برغوثی

palestine_foundation_pakistan_dr-mustafa-al-barghouthi-secretary-general-of-the-palestinian-national-initiative4

فلسطین کی قومی منصوبہ بندی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفی برغوثی نے کہا ہے کہ اویگڈور لیبرمان کی غزہ کی پٹی کے متعلق تعصب انگیز ہرزہ سرائی انتہائی خطرناک ہے جس کا مقصد غزہ کو مغربی کنارے سے الگ کر کے القدس اور مغربی کنارے پر قبضے کی مکمل فرصت حاصل کرنا ہے۔ برغوثی نے ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیبرمان کا بیان فلسطین کی جانب سے جمہوری دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش ہے، اسرائیل چاہتا ہے کہ غزہ کی پٹی، جو کل فلسطینی اراضی کا 1.3 فیصد ہے، کو الگ کرکے کل آبادی کے 30 فیصد سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے۔ اس طرح تاریخی فلسطین میں مقامی فلسطینیوں کی تعداد اسرائیلیوں کی تعداد کے برابر رہ جائے گی۔ برغوثی نے مزید کہا کہ اس بیان کا مقصد یہ بھی ہے کہ صہیونی ریاست کو عالمی مالیات پر قائم ایک ریاست بنا دیا جائے تا کہ فلسطینی سرزمین پر صہیونی غلبے کو برقرار رکھا جا سکے۔ برغوثی نے واضح کیا کہ لیبرمان کے منصوبے سے قابض اسرائیل کی اصل پالیسی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد قومی آزادی کی سوچ اور فلسطینی قوم کے لیے بات کرنے کے حق کو ختم کرنا ہے۔ اسرائیل غزہ کی پٹی کا بوجھ مصر پر ڈالنا چاہتا ہے۔ وہ مغربی کنارے کے معاملے کو بھی غیر قانونی طور پر بسنے والے لوگوں کا معاملہ بنا کر یہاں کے رہائشیوں کی ساری ذمہ داری اردن پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے لیبر مان کے نسلی امتیاز پر مبنی منصوبے کی مزاحمت کرنے اور اسے ناکام بنانے کا مطالبہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan