جنوبی لبان – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں قابض اسرائیل کی جانب سے کیے گئے متفرق فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ جارحانہ کارروائیاں قابض اسرائیل کی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں۔
لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کی فوج کی طرف سے کی گئی ایک فضائی کارروائی کے دوران جنوب لبنان کے قصبے کفر رمان میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
اسی دوران نبطیہ کے علاقے میں ایک ڈرون طیارے نے ایک اور گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے دو شہری زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب قابض افواج جنوبی علاقوں میں اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی نے ذکر کیا کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون نے نبطیہ میں شوکین اور کفر دجال قصبوں کے مضافات میں کچرا اٹھانے والے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا، جس سے دو شہری زخمی ہوئے۔
قابض اسرائیل کی فوج نے گذشتہ جمعرات کو بھی نبطیہ اور جنوب لبنان کے متعدد قصبوں پر جارحیت کی، جس کے دوران گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا، ڈرون طیارے سے فضائی حملہ کیا گیا اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔
یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب لبنان میں اقوام متحدہ کی عارضی امن فوج ’یونیفیل‘ نے ملک کے جنوبی حصوں میں صورتحال کے انتہائی نازک ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اگرچہ جون کے اواخر سے جارحیت کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے، لیکن ’یونیفیل‘ نے استحکام کی حمایت کے لیے اپنی آپریشنل سرگرمیوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
لبنانی وزارتِ صحت نے گذشتہ روز جمعرات کو اعلان کیا کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر قابض اسرائیل کی عسکری جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 4321 اور زخمیوں کی تعداد 12204 تک پہنچ چکی ہے۔
