بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے آج بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو مارچ سے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 4297 اور زخمیوں کی تعداد 12196 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں وضاحت کی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد یکم جولائی تک اسرائیلی جارحیت کے مجموعی شہداء کی تعداد 4297 اور زخمیوں کی تعداد 12196 ہو گئی ہے۔
وزارت نے یہ واضح نہیں کیا کہ نئی تعداد کا تعلق صرف گزشتہ گھنٹوں کے دوران ہونے والی شہادتوں سے ہے یا اس میں ان افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں جو بمباری والے علاقوں سے بعد میں نکالی گئی ہیں۔
لبنانی وزارت صحت نے گذشتہ منگل کو جاری کردہ اپنے اعداد و شمار میں 4278 افراد کی شہادت اور 12196 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا، اس کے علاوہ لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔
