Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لاطینی امریکا میں فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

لاطینی امریکا کے فلسطینیوں نے فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل اسرائیلی جرائم اور خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

چلی میں فلسطینی فٹبال کلب کے شائقین نے چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو کے الکراما اسکوائر کے وسط میں فلسطینی پرچم لہرا کر’’سینٹیاگو کے ڈگنٹی اسکوائر سے مقبوضہ بیت المقدس کے حق میں نعرے لگائے۔

برازیل میں ڈیموکریٹک فلسطین کمیٹیوں نے تصویروں کی ایک نمائش کا اہتمام کیا، جس میں فلسطین اور القدس میں قابض اسرائیل کے  جرائم کی عکاسی کی گئی تھی۔

 دوسری طرف لاتینی امریکا اور کیریبین کی فلسطینی فیڈریشن کے سربراہ  کوبلاک رافیل مصری نے کہا کہ یہ لاتینی امریکا اور کیریبین میں فلسطینی کمیونٹیز کا فرض ہے کہ وہ ان مظالم کی مذمت کریں جو اسرائیل ہر روز فلسطینیوں کے خلاف مغربی کنارے اور القدس میں کر رہا ہے۔

انہوں نے  اسرائیل کے مجرمانہ قبضے اور نسل پرستانہ حکومت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی درجہ بندی میں دوہرا معیار نہیں ہو سکتا۔  جہاں ایک ماہ سے کچھ زیادہ عرصہ قبل روسی حملے سے پیدا ہونے والی یوکرین کی صورت حال کی وجہ سے دنیا مذمت کررہی ہے مگر وہی دنیا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan