اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ثالثی ملک جرمنی کی طرف سے موصول ہونے والی اسرائیلی تجویز پر غور کررہی ہے- حماس کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی تجویز پر داخلی مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے جواب مشاورت کے بعد جرمنی کے حوالے کیا جائے گا-