Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“قیدیوں میں تبادلے کے مذاکرات میں ناکامی کی وجہ اسرائیلی جماعتوں کے آپس کے اختلافات ہیں”

muhammad-nazal4 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اہم رہنما نے سیاسی اتفاق رائے کے بغیر فلسطینی مفاہمت کو ناممکن قرار دے دیا- انہوں اخباری بیان میں کہا کہ جب تک فلسطینی ایک سیاسی پروگرام پر متفق نہیں ہوتے اختلافات کا خاتمہ اور مفاہمت ممکن نہیں- اختلافات کے خاتمے کے لیے مصری کردار کا دار و مدار اتحاد پر ہے- انہوں نے واضح کیا کہ جو ممالک حماس سے سیاسی پروگرام پر اتفاق رائے کے بغیر مصری تجویز پر دستخط کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ حماس کو خودکشی کرنے کا کہہ رہے ہیں- اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے محمد نزال نے کہا کہ جرمنی کی ثالثی میں اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں- مذاکرات کی ناکامی کی وجہ اسرائیلی حکومتی جماعتوں کا آپس کا اختلاف ہے- بعض اسرائیلی جماعتیں ایسے معاہدے کی حامی نہیں ہیں جسے حماس کی کامیابی سے تعبیر کیا جائے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan