Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

قومی مزاحمت اور سفارتی بصیرت نے مفاہمت کی راہ ہموار کی: ایرانی صدر

تہران – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود بزشکیان نے کہا ہے کہ طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت اس قوم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جس نے دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے اپنی عزت اور آزادی پر کوئی سودے بازی نہیں کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو کچھ حاصل ہوا ہے وہ قومی استقامت، سیاسی حکمت اور سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔

بزشکیان نے جمعرات کے روز پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ یہ معاہدہ بحران سے نمٹنے کے راستے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یہ گذشتہ مہینوں کے دوران کی گئی سیاسی اور سفارتی کوششوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود بزشکیان کا کہنا ہے کہ یہ مفاہمت کی یادداشت ایران کی طرف سے ایک پیغام ہے کہ امن باہمی احترام کے سائے میں ہی قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ تہران اپنی عزت اور آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے امن کا حامی ہے۔

اس معاہدے کا اعلان اتوار کی شام پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا جنہوں نے دونوں فریقین کے درمیان مفاہمت تک پہنچنے والی گہری ثالثی کی کامیابی کی تصدیق کی، جس کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاہدے پر اپنی رضامندی کا اعلان کر دیا۔

دریں اثناء تہران نے بھی اپنی جانب سے مفاہمت کی ایک ایسی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کی ہے جس کا مقصد جنگ بندی کرنا اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنا ہے۔

عسکری تصادم کا آغاز اٹھائیس فروری سنہ دو ہزار چھبیسء کو ہوا تھا، جس کے بعد آٹھ اپریل سنہ دو ہزار چھبیسء کو اعلان کردہ ایک عارضی جنگ بندی نے کشیدگی کو کنٹرول کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی ثالثوں کی نگرانی میں بالواسطہ رابطوں کے چینل کھولنے میں مدد فراہم کی۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران واشنگٹن اور تہران کے مابین سیاسی اور سکیورٹی رابطوں میں تیزی آئی، جس کے نتیجے میں ایک ابتدائی مفاہمت طے پائی ہے، جسے جنگ بندی کے فریم ورک اور آئندہ مرحلے میں مزید جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے حالات سازگار بنانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan