Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

قبلہ اوّل کا دفاع اور آزادی کی جد وجہد ہر مسلمان پر فرض ہے۔ مفتی راغب نعیمی

لاہور ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) معروف عالم دین اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے بانی مفتی ڈاکٹر سرفرا زنعیمی شہید کے فرزند اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کا دفاع اور آزاد ی کی جد وجہد ہر مسلمان پر فرض ہے۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان نے قیا م سے اب تک مسئلہ فلسطین کو زند ہ رکھنے کے لئے انتھک جدوجہد کی ہے جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم کی قیادت میں انصر مہدی، زاہد مرتضیٰ اور یاسر حبیب کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ لاہور میں اتوار کے روز سولہ دسمبر کو ملاقات کی۔فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد کی جنرل (ر) غلام مصطفیٰ سے ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین کی موجودہ اور تازہ ترین صورتحال سمیت خطے کی عرب ریاستوں اور مسلم ممالک کے کردار سمیت پاکستان کے فلسطین کاز پر کردار اور بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال کی فلسطین پالیسی اور حمایت فلسطین فکر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزیجنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے فلسطین پر امریکی منصوبے صدی کی ڈیل پر روشنی ڈالتے ہوئے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات اور پاکستان پر امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات سے متعلق حالات و واقعات بیان کئے ۔جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مفتی ڈاکٹر راغب نعیمی کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عوام میں بیداری اور آگہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور ہر سطح پر افراد کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے، انکاکہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت مسلمان دشمن قوتیں فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہیں ، انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین پر ستر سالہصیہونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے اسرائیل کی غاصب جعلی ریاست کو مسلم امہ اور بالخصوص پاکستان کا خطر ناک دشمن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں سے آگاہ ہیں اور مسئلہ فلسطین سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے،ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے ۔مفتی راغب نعیمی کامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی فلسطین مخالف سرگرمیوں پر حکومت کو نوٹس لینا چاہئیے اور اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی پاکستان دشمن آوازوں کو دبانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں، اس موقع پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے مفتی راغب نعیمی کو صدر مملکت اور وزیر اعظم کے نام لکھے گئے فلسطین پالیسی سے متعلق خط کے خد وخال سے آگاہ کیا جس پر انہوںنے مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan