Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قافلہ ’’شہ رگ زندگی 3‘‘ میں شریک اردنی وفد کی ملک واپسی پر شاندار استقبال

jordanian-delegation-in-lifeline-3-international-aid-convoy-for-gaza یورپی امدادی قافلے ’’شہ رگ زندگی 3‘‘ میں اردنی وفد کی غزہ سے واپسی پر ملک میں پرتباک استقبال کیا گیا- سیاسی جماعتوں بالخصوص اخوان المسلمون کے کارکنوں، نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اردنی وفد کے ارکان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور غزہ کے لیے انسانی امداد پہنچانے پر قافلے کے ارکان کو ہیرو قرار دیا- اس موقع پر اردنی وفد کے سربراہ انجینئر وائل سفا نے کہا کہ عرب ممالک میں سے اردن واحد ملک ہے جس کے وفد نے شہ رگ زندگی 3 میں حصہ لیا- انہوں نے کہا کہ وہ عرب ممالک کے نمائندوں پر مشتمل امدادی قافلے کی تیاری کررہے ہیں جو امدادی سامان لے کر غزہ جائے گا- اخوان المسلمون اردن کے مراقب عام الشیخ ھمام سعید نے کہا کہ ارض اردن ان ہیرو کے استقبال کے لیے منتظر تھی جو صہیونی ناکہ بندی توڑتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے لیے غزہ پہنچے- انہوں نے مصری عوام سے اپیل کی کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے کام کریں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan