مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ رات اور بدھ کے روز سحر کے وقت مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر گھروں میں گھس کر تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں جن کے دوران درجنوں شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
نابلس میں قابض فوج نے شہر کے جنوب مغرب میں واقع بلدہ تل پر دھاوا بول دیا اور اس کے متعدد گھروں میں گھس کر تلاشی لی اور نصار فؤاد یعقوب اشتیہ، لؤی حسان صالح ہندی، محمود عمر عثمان رمضان، اسامہ ماجد عبد الفتاح رمضان اور عبد الرازق حسن یامین کو گرفتار کر لیا۔
قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع کئی بلدات پر دھاوا بولا اور متعدد گھروں میں گھس کر ان کی تلاشی لی اور ساز و سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ مادما سے بشیر زیادہ، بلدہ عصیرہ القبلیہ سے دو نوجوانوں احمد محمد ابو خلف اور عودہ طہ یاسین اور بلدہ بورین سے یاسر محمد ہندی اور ان کے بیٹے تامر اور عمرو محمد زبن کو گرفتار کر لیا۔
نابلس کے جنوب میں واقع اللبن الشرقیہ میں درجنوں فوجیوں نے متعدد گھروں میں تلاشی کی مہم شروع کی جس کے دوران مکینوں، گھروں اور کمروں کی تصاویر بھی بنائی گئیں۔
طولکرم میں قابض فوج نے شہر طولکرم کے جنوب میں واقع بلدہ فرعون میں نوجوان طارق نائل عمر کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا جبکہ طولکرم کے شمال میں واقع بلدہ صیدا میں اسیر رہائی یافتہ مؤتمن احمد عودہ کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
جنین میں قابض فوج نے شہر کے مشرقی محلے پر دھاوا بولا اور نوجوان بہاء الفلو کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کی تلاشی لی اور اس کا ساز و سامان ادھر ادھر کر دیا اور پھر اسے گرفتار کر لیا۔
رام اللہ میں قابض فوج نے شہر رام اللہ کے شمال میں واقع پناہ گزین کیمپ مخیم الجلزون میں شہری تامر فادی یوسف زید کے گھر پر دھاوا بول کر اور اس کے خاندان کے گھر کی تلاشی کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔
بیت لحم میں قابض اسرائیلی فوج نے شہر کے جنوب مشرق میں واقع بلدہ تقوع پر دھاوا بولا اور شہریوں کے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر ان کی تلاشی لی جن کے مالکان میں عط اللہ العمور اور جودت صابر العمور کو پہچانا گیا جبکہ فوج نے شہر کے مشرق میں واقع شہر بیت ساحور پر بھی دھاوا بول دیا۔
