Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قابض بلدیہ نے القدس میں مزید یہودی آبادیوں کے منصوبے کی منظوری دے دی

palestine_foundation_pakistan_settlement-jerusalem-al-quds

صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے القدس میں یہودی آبادیوں کے تعمیر جاری رکھنے کے بیان کے بعد مذاکرات کی متمنی رام اللہ اتھارٹی کی ٹیم کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب قابض صہیونی اتھارٹیز نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کالونی کے ساتھ شیفرڈ ہوٹل کے نواح میں ایک نئی یہودی بستی کے منصوبے پر عملدرآمد کی اجازت دے دی۔ اس کام کے لئے بلدیہ نے حتمی منظوری بھی دے دی ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق مجاز اتھارٹیز نے پچھلی جمعرات کو عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی، تاکہ فوری طور پر اس جگہ 20 رہائشی یونٹس پر مشتمل عمارت تعمیر کی جا سکے۔ یہ اعلان نیتن یاہو کی امریکی صدر باراک حسین اوبامہ سے ملاقات سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔

شیخ جراح کالونی میں واقع’’شیفرڈ‘‘ ہوٹل کو کروڑ پتی امریکی یہودی ’’ارونگ ماسکووٹز‘‘ نے 1985 میں خریدا اور ہوٹل کو منہدم کر کے اس کی جگہ رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا۔

جمعرات کے روز ماسکوویٹز کے وفود نے لاکھوں ڈالرز اس ہوٹل کی قیمت کے طور پر ادا کیے۔ اور یہ وہ رقم تھی جو جائیداد کے مالکان کی جانب سے ادا کی جانی تھی۔ جس کا مطلب ہے کہ ہوٹل کے علاقے میں یہودی آبادی بنانے کے اس منصوبے پر عملدرآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔ صہیونی ذرائع کے مطابق قابض قوتوں کی بلدیہ کے زیر تحت منصوبہ بنانے والی کمیٹی نے تموز کے علاقے میں ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔ یہ وہ ہی منصوبہ ہے جس کی بنا پر امریکا اور برطانیہ نے ناراض ہو کر تل ابیب سے یہ اس منصوبے پر عملدرآمد ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس منصوبے کے ابتدا میں 20 رہائشی یونٹس اور ایک پارکنگ اسٹینڈ بنایا جائے گا جبکہ شیفرڈ ہوٹل اپنے حال پر باقی رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan