Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں یلغار، کئی فلسطینی حراست میں

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج نے گذشتہ شب اور آج ہفتے کی صبح مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں دھاوے بولے، جن کے دوران گھروں میں گھس کر ان کے قیمتی ساز و سامان میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع کیمپ بلاطہ پر دھاوا بولا، جس کے ساتھ ہی شہریوں کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مار مہم چلائی گئی۔

ان دھاووں کی زد میں آنے والے علاقوں میں قلقیلیہ کے جنوب میں واقع بلدہ حبلی، طوباس کے جنوب میں واقع علاقہ الفارعہ، بلدہ میثلون اور جنین شہر شامل ہیں جہاں قابض فوج سرکاری ہسپتال کے سامنے مورچہ زن ہو گئی۔

اسی طرح قابض فوج نے طولکرم شہر کے مشرق میں واقع ضاحیہ ذنابہ کے مشرق میں الرشید کالونی پر دھاوا بولا، ایک گھر پر چھاپہ مار کر اس کے اندرونی سامان کو الٹ پلٹ کر دیا۔

الخلیل میں قابض فوج نے شہر یطا پر دھاوا بولا، اور حارہ الشعابین میں شہری جبر جبرین ابو قبیطہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

اس کے ساتھ ہی یہودی آباد کاروں نے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے علاقے رجوم علی میں شہریوں کی اراضی پر دھاوا بول دیا۔

اسی طرح آباد کاروں نے مکینوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش میں حمروش کے مقام پر شہریوں کے گھروں کی طرف جنگلی سور چھوڑ دیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan