Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کے لئے آواز اٹھانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ہمایوں جمشید

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی

0Pala5469

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے سانحہ حویلیاں میں جانبحق ہونے والے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید سے ملاقات کی اور سانحہ میں جنید جمشید سمیت جانبحق ہونے والے تمام افراد کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ملاقات کے دوران فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے جنید جمشید کی دینی و علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے ہمایوں جمشید کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور اس کی دس سالہ کارکردگی کا جائزہ اور مقاصد سے آگاہ کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفدسے ملاقات کے دوران معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں اور مظلوموں کی مدد کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اس موقع پر انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں جلد ہی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا کے تمام مظلوموں سے ہمدردی و یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملاقات کے دوران وفد 0Pala5470نے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan