Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین کی نصرت کی خاطر عالمی اتحاد کانفرنس استنبول میں شروع

palestine_foundation_pakistan_palestine-conference

ہفتہ کے روز القدس و فلسطین کی نصرت کے لیے عالمی اتحاد کانفرنس شروع ہو گئی ہے، کانفرنس میں عرب اور اسلامی دنیا کے 50 ممالک کی معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ اس کانفرنس میں القدس کے دفاع اور فلسطینی قوم کی نصرت پر سیر حاصل بحث کی ائے گی۔ کانفرنس کا افتتاح قرآن کریم کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد تمام ممالک کے رہنماؤں نے کھڑے ہو کر ترکی کے صدر اور اس کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ القدس دفاعی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل عبد العزیز السید نے اس نیٹ ورک کے کام کی تعریف کی، انہوں نے زور دیا کہ فلسطین کی نصرت کا یہ نیٹ ورک کام میں رکاوٹ بننے والے مختلف منفی پہلوؤں سے دامن بچاتے ہوئے مثبت پیش رفت جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ترکی کی معروف عالمی امدادی تنظیم ’’انسان حق حریت‘‘ (IHH) کے سربراہ بولینٹ یلڈریم نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کہا ’’جذبہ ایمانی اور موت سے نہ ڈرنا ہی ہمارا حقیقی اسلحہ ہے‘‘ اس کانفرنس کے چارٹر کو ’’القدس اور فلسطین کی نصرت کا میثاق استنبول‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے اس چارٹر میں کہا گیا ہے ’’فلسطین عرب اور اسلامی سرزمین اور فلسطینی قوم کی ملکیت ہے۔ چاہے جتنی مدت گزر جائے اس پر یہودی تسلط ناجائز ہی رہے گا‘‘ کانفرنس کے ڈرافٹ میں فلسطین سے بے دخل کیے گئے فلسطینی پناہ گزینوں کے انفرادی اور اجتماعی طور پر واپسی کے حق پر زور دیا گیا۔ اعلامیے میں فلسطین میں اسلامی مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصی کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ اسرائیل نے مسجد اقصی کے نیچے بڑے پیمانے پر کھدائیاں شروع کردی ہیں تاکہ مسجد منہدم ہوجائے اور اس کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو کسی بھی گزند پہنچنے کی صورت میں خطے کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا۔ کانفرنس میں شریک ہونے والی مسلم ممالک کی سرکردہ شخصیات نے غزہ کے پانچ سالہ اسرائیلی محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام عرب اور اسلامی اقوام سے فلسطینی قوم کے حقوق اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا، کانفرنس میں کہا گیا کہ اس مقصد کے لیے سب سے اول ترجیح کے طور پرعالم اسلام کو متحد ہوکر اس پروگرام کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔ چارٹر کے آخر میں کہا گیا کہ ہم دنیا بھر میں پھیلی ہوئی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی طرح فلسطینی قوم کی نصرت اور القدس اور فلسطین کے دفاع کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ’’عالمی کانفرنس برائے نصرت القدس و فلسطین‘‘ القدس اور فلسطین کے حق میں کام کرنے والی مختلف تنظیموں، اداروں اور گروپوں کا اتحاد ہے جو فلسطین کو صہیونی شکنجے سے آزاد کرانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan