Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کی آزادی کے لئے تمام مسلم حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ رہنما حماس خالد قدومی

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے ایک اہم رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے کراچی پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین سرپرست کمیٹی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے امریکی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلہ کے خلاف کسی بھی مسلمان حکمران نے مؤثر رد عمل نہیں

0Pala10554

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے ایک اہم رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے کراچی پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین سرپرست کمیٹی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے امریکی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلہ کے خلاف کسی بھی مسلمان حکمران نے مؤثر رد عمل نہیں دیا البتہ قرارداد امریکی ہٹ دھرمیوں کا راستہ روکنے کے لئے ناکافی ہے ۔

پریس کانفرنس میں مظفر ہاشمی، محفوظ یار خان،مولانا باقر زیدی، پیر ازہر ہمدانی، کرامت علی، عمران شہزاد ، محمد زیدان اور صابر ابو مریم و دیگر شریک تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپیل کی کہ مسلم ممالک القدس میں امریکی سفارت خانہ کی منتقلی کے فیصلہ کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے ۲۳ مارچ کی مناسبت سے پاکستان کے عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ فلسطین کے عوام پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین سمیت دنیا بھر میں ۳۰ مارچ کو فلسطین کا یوم الارض منایا جائے گا اور اس عنوان سے فلسطین بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت یوم الارض فلسطین پر سیمینار کیا جائے گا۔

حماس رہنما نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کے خلاف سنگین سازشیں کی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے ، فلسطین واپسی کے حق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اسرائیل صرف فلسطین کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے کئے خطرہ ہے۔

انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے عوام کسی صورت جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے والے ممالک فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں اور اسرائیل اور انڈیا تعلقات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی حتمی امر ہے۔

0Pala10555

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan