Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،القدس ہمارا ہے وبیاد مظفرہاشمی مشاعرہ سے مقررین کا خطاب

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مظفرہاشمی کے تعزیتی ریفرنس کے عنوان سے اجلاس و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی اجلاس و مشاعرہ فلسطین فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے فروغ فلسطینی ادب کمیٹی اور فاران کلب انٹر نیشنل کے تعاون سے فاران کلب میں منعقد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈاکٹر

PLF Mushara

کراچی (فلسطین نیوز) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مظفرہاشمی کے تعزیتی ریفرنس کے عنوان سے اجلاس و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی اجلاس و مشاعرہ فلسطین فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارے فروغ فلسطینی ادب کمیٹی اور فاران کلب انٹر نیشنل کے تعاون سے فاران کلب میں منعقد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈاکٹر

عالیہ امام نے کی جبکہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی میں شامل سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ادب کی دنیا کے معروف و مایہ نازشعرا ء کرام نے اس موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام اور قبلہ اول کی بازیابی سے متعلق خصوصی شاعرانہ کلا م اور انقلابی نظمیں پیش کیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محفل مشاعرہ بیاد مظفرہاشمی ’’القدس ہمارا ہے‘‘ سے مظفر ہاشمی کے صاحبزادے علی ہاشمی،برادرجناب غیور ہاشمی،مہمان خصوصی حافظ نعیم، صدر محفل ڈاکٹر عالیہ امام ، صابر ابو مریم،سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ،میجر (ر) قمر عباس، پیر زادہ ازہر علی ہمدانی، مولانا باقر زیدی، عبدالوحید یونس ،کرامت علی، سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، مسلم پرویز، ندیم اقبال،ڈاکٹرفرخ شیر، عبد المجید عبدانی،ناصر زیدی،انیق احمد،مظفر اعجاز،اقرا خان ، فرزانہ برنی اوردیگر نے خطاب کیا۔مقررین کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلا م اور دنیائے انسانیت کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست مظفر ہاشمی نے عمر بھر مظلوم فلسطینیوں کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور وہ پاکستان میں فلسطینیوں کی مضبوط آواز تھے۔ان کی گرانقدرخدمات کا اعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ فلسطین سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کیا جاتا ہے۔مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کا قیام فلسطین کی آزادی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔مشاعرہ میں معروف شعراء کرام بشمول عنایت علی خان، سرور جاوید، فراست رضوی، نسیم نازش،حجاب عباسی، اے ایچ خانزادہ،کاشف غائر،دلاور علی آزر،قیصر عباس قیصر،توقیر تقی اور دیگر نے فلسطین پر خصوصی کلام اور نظمیں پیش کیں۔مشاعرہ کی نظامت معروف شاعر و ادیب جعفر عسکری جعفر نے کی۔

تعزیتی اجلاس میں سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی نمائندوں میں قمر محمدخان،سید نصر اللہ،محمد اکبر،بشری گل، حلیمہ ،صوفیہ کنول،علی قاسم، عالیہ اکبر،رضوان شاہد،محمد اکرم، نیلم شمشاد، مشتاق اشرف،سیف اللہ،آمنہ رسول، مریم کوثر،شہریا ر،سرتاج صدیقی(شاگرد فیض احمد فیض)،شازیہ، سمیت دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما مسلم پرویز نے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

PLF Mushara1PLF Mushara2PLF Mushara3PLF Mushara4PLF Mushara5PLF Mushara6PLF Mushara7PLF Mushara9PLF Mushara8PLF Mushara10PLF Mushara11PLF Mushara12

PLF Mushara14

PLF Mushara15

PLF Mushara16

 

PLF Mushara17

 

 

PLF Mushara18

PLF Mushara19

 

PLF Mushara20

 

PLF Mushara21PLF Mushara22

PLF Mushara23PLF Mushara24PLF Mushara25

PLF Mushara26PLF Mushara27PLF Mushara28

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan