Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاونڈیشن کے مرکزی سرپرست رہنما مظفر ہاشمی انتقال کر گئے

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی منگل کے روز 80برس کی عمر میں دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد فاروق اعظمؓ نارتھ ناظم آباد بلاکKمیں اداکی گئی۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے پڑھائی جبکہ پاپوش کے

Muzaffar

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی منگل کے روز 80برس کی عمر میں دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد فاروق اعظمؓ نارتھ ناظم آباد بلاکKمیں اداکی گئی۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے پڑھائی جبکہ پاپوش کے

قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مرحوم کے پس ماندگان میں ایک بیٹا،تین بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے بھائی غیورہاشمی ، بیٹے علی ہاشمی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم ، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، نائب امیر سند ھ عبد الغفار عمر ، محمد حسین محنتی ، سکریٹری سندھ ممتاز حسین سہتو ،ناظم عمومی سندھ محمد دین ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء برجیس احمد ، اسامہ رضی ، مسلم پرویز ،ڈپٹی سکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ ، راشد قریشی ، الخدمت کے قاضی صدر الدین ، انجینئر صابر ،امراء اضلاع کراچی منعم ظفر خان ، عبد الرشید ، عبد الرزاق خان ، سکریٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا ،سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری ، مر کزی میڈیا کوآر ڈی نیٹر سر فراز احمد ، قاری ضمیر اختر منصوری ، جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی نعیم ، ایرانی قونصل جنرل محمدی ، ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی جمال احمد ،محفوظ یار خا ن ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئر مین ریحان ہاشمی،، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مرزا یوسف حسین، جمعیت الفلاح کے جنرل سکریٹری قمر خان، سینئر صحافی نصیر ہاشمی، نصیر سلیمی، شاہنواز فاروقی ،انیق احمد، کے یو جے کے جنرل سکریٹری حامد الرحمن، پی ایف یو جے کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری شعیب احمد، فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری صابر کربلائی، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، محمود خان، رضوان صدیقی، جماعت اسلامی کے کارکنان، اہل محلہ، عزیزواقارب اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مرحوم مظفر احمد ہاشمی کا مختصر سوانحی خاکہ

مظفر احمد ہاشمی 1938ء میں ہندوستان کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مولانا رفیع ہاشمی جماعت اسلامی کے ابتدائی ارکان میں شامل تھے،جنہوں نے بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو اعلیٰ مودودیؒ
کی ہدایت پر مشرقی پاکستان میں جماعت اسلامی کی داغ بیل ڈالی۔مظفر احمد ہاشمی نے زمانہ طالب علمی میں اپنے بھائی غیور ہاشمی کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلبہ میں فعال کردار ادا کیا ۔وہ جمعیت الفلاح، ادارہ تعمیر ادب اور فلسطین فاؤنڈیشن کے صدر اورنارتھ ناظم آباد میں بے سہاراخواتین کے لیے قائم گوشۂ عافیت کے سرپرست بھی تھے ۔ وہ 1979 اور1983ء میں نارتھ ناظم آباد بلاکAاورCسے کونسلر منتخب ہوئے ۔کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کے رکن اور سابق میئر عبد الستار افغانی مرحو م کے نمائندے کی حیثیت اپنے فرائض انجام دیئے اور انہوں نے کراچی میں فراہمی آب کے لیے واٹر بورڈ جیسے ادارے کے قیام میں اہم اور کلیدی کردارادا کیا۔

مظفر احمد ہاشمی 1985اور 1993میں فیڈرل بی ایریا ، نارتھ کراچی اور لیاقت آباد کی نشستوں سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے اپنے حلقے کے عوام سمیت اور کراچی کے حقوق ،کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے بھر پور آواز بلند کی۔ وہ کشمیر کمیٹی میں بھی شامل تھے اورماہنامہ براہ راست کے مجلس مشاورت کے بھی رکن تھے۔  انہوں نے قومی اسمبلی کی مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے رکن کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض سر انجام دیے۔

مرحوم نے پاکستانی عوام کو مسئلہ فلسطین سے روشناس کرانے کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہ بیروت میں قائم القدس انسٹیٹوٹ بورڈ آف ٹرسٹیز کے اہم رکن تھے انہوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کی۔ان دنوں وہ ایک پرائیویٹ صنعتی ادارے سے بحیثیت جنرل مینیجر منسلک تھے۔مظفر احمد ہاشمی جماعت اسلامی کراچی کے فارن افیئر ڈیسک کے انچارج بھی رہے۔ وہ جماعت اسلامی کے شعبہ تاریخ و تحقیق کے بھی نگراں تھے۔انہوں نے ادارہ نورحق میں قائم سید مودودی ؒ یادگاری لائبریری کے قیام میں بھی فعال کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اور جماعت اسلامی کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر ملال پر عالمی اتحاد علماء اسلام برائے فلسطین کے سربراہ مفتی اعظم لبنان جناب شیخ ماہر حمود کی جانب سے تعزیتی بیان جاری۔

مظفر احمد ہاشمی فلسطین و القدس کی آزادی اور مسلمانوں کی وحدت کے علمبردار اور داعی تھے ، فلسطین کاز کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

0Pala11281

0Pala11282

Muzaffar1

Muzaffar2

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan