Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کی آزادی بہت قریب ہے، ابراہیم موسوی

لبنان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) امریکا، اسرائیل اور دیگر مغربی ممالک عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کشمیریوں پر بھارتی اور فلسطینیوں پر صہیونی مظالم صرف کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن اور سیاسی تجزیہ نگار سید ابراہیم موسوی نے نہتے فلسطینیوں کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن کی کاوش اور دنیا بھر سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے صیہونی مظالم کے باوجود میں یہ سب کو بتادینا چاہتا ہوں کہ اب ہم فلسطین کی آزادی کے بہت نذدیک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی اور صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کا غیر قانونی محاصرہ صرہ غزہ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک شام، لبنان، یمن، ایران اور تمام ممالک کے خلاف ہے جو آزادی سے اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں، امریکی اور صہیونی ریاست پوری دنیا کے آزاد ممالک کو اپنا محکوم بناناچاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکا، اسرائیل اور دیگر مغربی ممالک عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کشمیریوں پر بھارتی اور فلسطینیوں پر صہیونی مظالم صرف کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جلد یا بادیر دنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ اسرائیل عرب دنیا او اس خطے میں ایک کینسر کی مانند ہے جس کو ختم ہونا ہے، کسی بھی قو م کے اوپر ہمیشہ حکومت نہیں کی جاسکتی ہے اس لئے ایک بار پھر اس بات کا اظہار کروں گا کہ ہم فلسطین کی آزادی کے جتنے نذدیک آج ہوگئے ہیں اس سے قبل کبھی نہیں تھے، ہم مزاحمت میں سیاست میں اور تمام شعبہ جات میں قابض ریاست کے خلاف بہتر مزاحمت کے قابل ہیں اور بلد جلد قابض صہیونی رجیم سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

انھوں نے مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں رنگ نسل اور عقائد سے بالا دست ہوکر کشمیر، فلسطین، لبنان، شام ،عراق، اور یمن سمیت تمام مظلوم مسلم ممالک کے حق کیلئے متحد ہونا ہوگا اور یہی ایک واحد راستہ ہے کہ ہم اپنے وجود کو قائم رکھ سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan