Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کاز کو فراموش نہیں ہونے دیں گے۔ فلسطینی طلباء سے ملاقات

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ فلسطین کاز کو فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان بھر میں نوجوانوں میں مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

0Pala9802

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ فلسطین کاز کو فراموش نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان بھر میں نوجوانوں میں مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مورخہ 8 جنوری پیر کو پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے فلسطین طلباء سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں فلسطینی طلباء کی جنرل یونین کے صدر زیدان شاہین سمیت متعدد فلسطین طلباء موجود تھے ۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے فلسطین طلباء کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام سے اب تک جاری کاوشوں اور مسئلہ فلسطین کے عنوان سے جاری جد وجہد کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران فلسطینی طلباء کی جنرل یونین کے صدر زیدان شاہین نے پاکستان کے عوام کو فلسطین کاز کی حمایت کرنے اور بالخصوص فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جدوجہد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر باہمی امور سمیت فلسطین کی موجودہ صورتحال، تیسری تحریک انتفاضہ فلسطین اور عہد تمیمی کی صیہونی افواج کے ہاتھوں ہونے والی گرفتاری سمیت متعدد امور زیر بحث آئے اورمستقبل میں پاکستان بھر میں فلسطین کاز کی حمایت کو جارتی رکھنے کے عنوان سے مشترکہ طور پر جدوجہد جاریر کھنے پر اتفاق کیا گیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے فلسطینی طلباء کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جب تک ایک بھی شخص فلسطین کی حمایت کے لئے باقی ہے دنیا کی کوئی طاقت القدس کو غاصب صیہونیوں کا دارلحکومت نہیں بنا سکتی، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے اور امریکی صدر کی جانب سے فلسطین کاز کو نابود کرنے اور القدس کو صیہونیوں کا دارلحکومت قرار دئیے جانے سمیت پاکستان پر کی جانے والی مسلسل الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan