Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین پوری دنیا کا درد ہے: صدر وینزویلا

تہران ۔۔۔ ایجنسیاں
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے 11 مئی کو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ فلسطین نے ہم سب کے لیے درد ہے اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کا درد اور تکلیف ہم بھی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے Espan TV (ایرانی پبلک براڈکاسٹنگ کمپنی سے منسلک ایک ہسپانوی زبان کا ٹیلی ویژن چینل) کے ساتھ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ “فلسطینی کاز انسانیت کا سب سے مقدس مقصد ہے” اور یہ کہ “مقبوضہ فلسطین فلسطینی قوم کا وطن ہے۔ انسانیت کے لیے تین اہم ترین توحیدی مذاہب کا مرکز اور تمام انبیا کے سفر اور گذرگاہ کہلانے والی سرزمین ہے۔

 بولیورین رہنما نے ہفتے کے روز ایرانی دارالحکومت تہران پہنچنے کے بعد کہا کہ “قابض اسرائیلی فوج ہر روز فلسطینی مردوں اور عورتوں کو قید، تشدد اور قتل کرتی ہے۔”

مادورو نے پوچھا کہ “نام نہاد عالمی برادری اس بارے میں کیا کہتی ہے کہ فلسطین میں قابض افواج کے ہاتھوں جو کچھ ہو رہا ہے، یہ سلسلہ کب تک جاری رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ فلسطین ایک ایسا درد ہے جو جلد ہی امید میں بدل جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ ہمار ملک فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھنے، اسرائیلی جرائم کی مذمت، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے فلسطینی آواز کا مظاہرہ کرنے اور فلسطینی عوام کی جدوجہد اور تنظیموں کو دوبارہ متحد کرنے میں ان کا ساتھ دینے کا عہد کرتا ہے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan