Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین فاونڈیشن کی جانب سے عالمی القدس کانفرنس کا انعقاد

القدس کانفرنس کراچی (مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین فاونڈیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں عالمی القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی غزالہ سیفی،ڈاکٹر فاروق ستار، علامہ باقر عباس زیدی،علامہ قاضی احمد نورانی،میجر قمر عباس،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،یونس بونیری،ارم بٹ ،قاری عثمان ،ارشد نقوی ،علامہ قاضی احمد نورانی،بشپ صادق ڈینئل ،بشپ خادم بھٹو ،ڈاکٹر عالیہ امام ،مطلوب اعوان قادری،اسرار عباسی ،منوج چوہان ،انیل سنگھ ،پیر اشرف علی،حافظ امجد دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور سماجی شخصیات موجود تھے۔ کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ۔خطہ میں مختلف بلاک بن رہے ہیں ملک سیاسی و معاشی بحران میں گرا ہوا ہے ۔دنیا بھر کی اکثریت فلسطینی عوام کے ساتھ ہے ،مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ملکی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ہیں جمعتہ الوداع ملکی عوام اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ فلسطین میں صہیونی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مسجد القصیٰ میں حالیہ جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی بلندی درجات کیلئے دعا کرتے ہیں

کانفرنس میں مشترکہ قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جمعتہ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس منایا جائے گا۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان یوم القدس کا اعلان کریں-مسجد اقصی سمیت یروشلم میں موجود تمام ادیان کے مقدس مقامات پر صہیونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
مسلم دنیا کے عرب و غیر عرب حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں۔اسرائیل ایک غاصب جعلی ریاست ہے اور فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے ۔عرب دنیا کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے دباؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرے ۔مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل فلسطینیوں کی فلسطین واپسی اور ریفرنڈم ہے۔پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں کام کرنے والی این جی اوز اور اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو پاکستان کے نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے۔جامعہ کراچی میں چینی عملہ پر دہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔امریکہ اسرائیل اور ان کے حواری پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر معراج الہدی شاہ صدیقی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں حقوق انسانی کی پامالی کو بند کیا جائے اسرائیل امریکہ و برطانیہ کی ناجائز اولاد ہے ۔صہیونی نے فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ۔انقلاب اسلامی ایران کے بعد امام خمینی نے جمعتہ الوداع یوم القدس منانے کا اعلان کیا ۔سب سے پہلے آواز اٹھائی انشا ئ اللہ ایک دن فلسطین ضرور ہوگاآزاد ہوگا ۔ کانفرنس سے خطاب میںقاری عثمان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں مسجد القصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس جمعہ اجتماعات میں فلسطینی مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجتی کیلئے اپنے خطابات کریں ۔امت مسلمہ بلخصوص حکومت پاکستان اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں ۔کانفرنس سے محفوظ یار خان کا کہناتھا کہ فلسطین و کشمیر میں مظالم کی انتہا کی جارہی عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کے خلاف عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے کانفرنس سے خطاب میں بشپ خادم بھٹو کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں پیش کرے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں فلسطین فلسطینیوں کا وطن اور ان کی سرزمین ہے اس پر سے قبضہ ختم ہونا چاہئے ۔خطاب میں اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورعرب ممالک کو چاہئے کے وہ اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کریں اور انکی مصنوعات کو نہ خریدیں۔کانفرنس میں شبر رضا کا کہنا تا کہ ستائیس رمضان مبارک کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا ملکی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ اس دن کو سرکاری سطح پر مل کر منائیں۔کانفرنس سے اظہر علی حمدانی کا کہنا تھا کہ فلسطین عالم اسلام کی شہ رگ ہے اگر فلسطین کیلئے عالم اسلام نے کردار ادا کیا تو پھر عرب حکمرانوں کی بادشاہتیں بھی قائم نہیں رہیں گی ۔شہید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے مسئلہ فلسطین پر واضح موقف دیا اور آئندہ بلاول بھٹو بھی اپنا وضح موقف رکھتے ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ۔خطاب میں یونس بونیری کا کہنا تھا مسئلہ فلسطین عالم انسانیت کا مسئلہ ہے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی پر رو مذمت کرتے ہیں ۔کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر عالیہ امام کا کہنا تھا کہ امریکہ عالمی دہشتگرد ہے فلطین لبنان ،یمن ،شام ،بحرین میں مظالم کے پیچھے امریکی عزائم شامل ہیں ،فلسطینی مظلوم عوام کا بے دردی سے قتل رائے گاہ نہیں جائے ۔فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کی آئینی میت کو دفنا دیا جائے گا۔گا مظلوم کا لہورنگ لائے گا اور فلسطین جلد آزاد ہوگا ۔علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ خطہ میں اسرائیل کا اثر اب ختم ہوتا جارہا ہے امت مسلمہ کے سامنے خائن عرب حکمرانوں کا کردار بھی واضح ہے ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب بھی ادھورے رہیں گے بہت جلد فلسطین آزاد ہوگا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan