Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری و ساری،تصویری نمائشوں کا انعقاد

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ’’یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘ منایا گیا اس حوالے سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعاؤں سمیت ااحتجاجی مظاہرے کئے گئے

DSC03125

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو ’’یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘ منایا گیا اس حوالے سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی دعاؤں سمیت ااحتجاجی مظاہرے کئے گئے

جبکہ فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹصویری نمائشوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔
ملک بھر کی طرح پاکستا کے صوبائی دارلحکومت کراچی میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ’’یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘ کے عنوان سے ملیر اور لانڈھی کے علاقوں میں تصویری نمائشیں لگائی گئیں جبکہ متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے علاقوں لانڈھی اور ملیر میں لگائی گئی تصویری نمائشوں میں سیکڑوں مرد و خواتین سمیت بچوں اور بزرگوں نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والی مصیبتوں کا معائنہ کرتے ہوئے فلسطین کے عوام سے اپنی دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
لانڈھی میں لگائی جانے والی ٹصویری نمائش میں شریک ایک ستر سالہ (70سالہ)صدیق احمد کاکہنا تھا کہ میں اپنی جان فلسطینی عوام کی آزادی کی خاطر دینے کو تیار ہوں اور دل میں یہ خواہش رکھتا ہوں کہ قبلہ اول بیت المقدس کی زیارت کے لئے جاؤں اور مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کروں۔
تصویری نمائش میں شریک ایک خاتون جو کہ اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ شریک تھیں ،کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو یہ درس دیتی ہوں بڑے ہو کر مظلوم فلسطینی عوام اور دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت میں اپنی زندگی صرف کر دیں ،ان کاکہنا تھا کہ میں ہر گز ہر گز مسجد اقصیٰ کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قبضہ میں نہیں دیکھ سکتی اور میر ی خواہش ہے کہ میرے دونوں بچے اس عید پر فلسطینی بچوں کے ساتھ عید منائیں اور ان کے دکھ اور درد کا مداوا کر سکیں۔
دوسری ایک تصویری نمائش کو ملیر میں منعقد کی گئی تھی وہاں پر شریک ایک 16سالہ نوجوان عابد علی کاکہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے اپنی اس جوانی پر کہ میں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے کچھ نہیں کر سکتا لیکن میں دنیا کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔
تصویری نمائش میں شریک ایک طالبہ کاکہنا تھا کہ میں سلام پیش کرتی ہو ں پاکستان کے ان جوانوں کو کہ جنہوں نے فلسطینی عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے دن رات یکجہتی فلسطین میں مصروف عمل ہیں اور پاکستان کے عوام کو فلسطین میں ہونے والے حالات و واقعات سے با خبر کرنے میں مدد گار بنے ہوئے ہیں۔
نمائش میں شریک ایک بزرگ خاتون جن کی عمر 77سال تھی کا کہنا تھا کہ میں فلسطین میں رہنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہو ں نے اپنے لالوں کو آزادی کی راہ میں قربان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبار ک کے پہلے جمعہ کو ’’یوم یکجہتی شہدائے فلسطین ‘‘ منانے کی اپیل کی تھی جبکہ رمضان المبارکک کے دوسرے جمعہ کو ’’یوم باب الاسلام فلسطین کے بغیر نا مکمل‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔

{gallery}Picture_Malir{/gallery}

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan