Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یوم الارض فلسطین پر اظہار یکجہتی کے لئے شجر کاری مہم

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں کے اکتالیسویں یوم ارض کے موقع پر پودے لگا کر یکجہتی کی گئی، شجر کاری کا مرکزی پروگرام شارع قائدین پر مزار قائد کے سامنے منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شجر کاری

0Pala6599

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں کے اکتالیسویں یوم ارض کے موقع پر پودے لگا کر یکجہتی کی گئی، شجر کاری کا مرکزی پروگرام شارع قائدین پر مزار قائد کے سامنے منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں پودے لگائے ۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی ناگزیر ہے اور مسئلہ فلسطین صرف مسلم امہ کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے جس کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کارکردگی قابل تحسین ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ناگوری نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے یوم ارض کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے کراچی بھر میں دس ہزار پودے لگا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، چیئر مین ڈی ایم سی ایسٹ معید احمد کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن کا شجر کاری مہم منانا مثبت اور خوش آئیند ہے ، شہری حکومت اس طرح کے مثبت اقدامات کو ہر سطح پر تعاون کرے گی۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین کی جد وجہد آزادی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں معزز مہمانان گرامی میں جماعت اسلامی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، محمد حسین محنتی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، معروف مقرر اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اویس ربانی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ مقصود علی ڈومکی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سید شبر رضا، پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس کے فیصل شیخ، جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل ، انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں میں حارث علی مٹھانی، ڈاکٹرخالد اختر ، علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر، ناصر حسینی، مظہر احمد، فرید میمن اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابو ابر مریم سمیت علی احمر،فرحت عباس، ظہیر حیدر، مدثر خان اور دیگر شریک ہوئے اور اپنے اپنے حصہ کا ایک پودا لگا کر فلسطین کے اکتالیسویں یوم ارض پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Tree1

Tree2

Tree3

 

Tree4

Tree5

 

Tree6

Tree7

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan