Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے یوم القدس کی مناسبت سے مہم کا اعلان کر دیا، ملک بھر میں القدس کی بازیابی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

ملک بھر میں القدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی کی حمایت میں پریس کانفرنسز، گول میز کانفرنسز، سیمینار، ، یوم القدس ریلیوں میں شرکت، وحدت و مقاومت افطار ، امن واک سمیت قدس شو کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
مظفر ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی، محفوظ یار خان، باقر زیدی،ازہر علی ہمدانی،کرامت

plf10

ملک بھر میں القدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی کی حمایت میں پریس کانفرنسز، گول میز کانفرنسز، سیمینار، ، یوم القدس ریلیوں میں شرکت، وحدت و مقاومت افطار ، امن واک سمیت قدس شو کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
مظفر ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی، محفوظ یار خان، باقر زیدی،ازہر علی ہمدانی،کرامت علی،طارق شاداب، عالیہ امام اور صابر کربلائی اور دیگر کی پریس کانفرنس

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، متحدہ قومی موومنٹ کے محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سید ازہر علی ہمدانی، پائیلر کے سربراہ کرامت علی،ایشین یونین فورم کے طارق شاداب، سابق مشیر برائے حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے کراچی پریس کلب میں مسئلہ فلسطین کے عنوان پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ فلسطین دنیائے اسلام و انسانیت کے مسائل میں سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور القدس کا مسئلہ دنیا کے تمام ترین مسائل میں اولین حیثیت کا حامل ہے ، القدس مسلمانوں کو تیسرا مقدس مقام ہونے کے ساتھ ساتھ قبلہ اول ہے اور القدس امت اسلامی کا مرکز و محور ہے ، القدس اتحاد ووحدت کا مظہر اور نشانی ہے ، القدس دنیا کے تمام ظالموں اور جابروں کے مقابلے میں وحدت کی واحد نشانی اور اسلامی مزاحمت کا نشان ہے، لہذٰا القدس کی بازیابی اتحاد اور اسلامی مزاحمت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔اس موقع پر انہوں نے رمضان المبارک میں یوم القدس سمیت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ’’القدس امت اسلامی کا مرکز و محور‘‘کے عنوان کے تحت ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامات ترتیب دئیے جارہے ہیں جس کا مقصد پاکستان کے عوام کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں آگاہ رکھنا جبکہ فلسطین کاز کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ ان کی بھرپور کوریج کرکے فلسطینیوں اور القدس سے اظہار یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں۔ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں 11اور12رمضان بمطابق 29اور30جون کو ملیر اور فیڈر بی ایریا میں القدس کے حوالے سے قدس شو اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ کراچی ،کوئٹہ اور اسلام آبادمیں گول میز کانفرنسز کا انعقاد بعنوان’’القدس امت اسلامی کا مرکز و محور ‘‘ کیا جا رہا ہے، اس سلسلے کا پہلا پروگرام کوئٹہ میں 17رمضان المبارک بمطابق 5جولائی کو منعقد کیا جائے گا ۔ 17رمضان المبارک بمطابق 5جولائی کو اسلام آبادمیں بھی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ کراچی شہر میں 18رمضان المبارک بمطابق 06جولائی کو اسی موضوع پر کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گا، ان کانفرنسز میں ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، حقوق انسانی کی تنظیموں سمیت طلباء تنظیموں اور صحافی برادری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا اور مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے اس مسئلہ کو پاکستان کے عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔جمعہ 22رمضان المبارک بمطابق 10جولائی کو کراچی میں ایم اے جناح روڈ پرمرکزی یوم القدس ریلی کے دوران فلسطین کی تاریخ، فلسطین پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم سمیت فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی پر مبنی تصویری نمائش کا انعقادکیا جائے گا۔
انہوں نے صحافی برادری، ٹی وی چینل اور اخبار مالکان، سمیت اینکر پرسن ،خواتین وحضرات اور پروگرام پروڈیوسرز حضرات سے اپیل کی کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں مسئلہ فلسطین کے عنوان سے جاری اس جد وجہد کو اپنے اخبارات اور ٹی وی چینل میں خصوصی پروگراموں کے ذریعے نشر کریں اور ملت مظلوم فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کی جد وجہد میں شریک ہوں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک ایسے حالات میں آیا ہے کہ فلسطین ہی نہیں بلکہ پورا اعالم اسلام لہو لہو ہے۔ اور یہ سب کچھ گریٹر اسرائیل کی صہیونی سازش کے تحت امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔ نام نہاد عالمی برادری بھی فلسطینیوں کے حق میں کوئی مثبت اور موثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہے، آج پوری مسلم دنیا آگ وخون کی لپیٹ میں ہے، ہر جگہ اسرائیل کا دفاع کرنے کے لئے نام نہاد اسلامی گروہ کھڑے ہو چکے ہیں بظاہر انہوں نے نے اسلام اور اسلامی حکومتوں کے قیام کا نعرہ بلند کیا ہو اہے لیکن حقیقت میں وہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے کو عمل درآمد کرنے کے در پے ہیں، آج انبیاء ؑ کی سرزمین فلسطین کی صورتحال ہمارے سامنے ہے ، اسرائیل مظالم کا سلسلہ جو سنہ1948ء سے شروع ہوا تھا کسی دور میں نہیں تھم سکا بلکہ ہمیشہ اس میں تیزی آتی رہی ہے ، گذشتہ برس اسی ماہ مبارک رمضان میں غزہ کے عوام پر 51روزہ جنگ مسلط کی گئی اس جنگ کے نتیجے میں ہونے والی بد ترین تباہ کاریاں آج ایک سال بیت جانے کے بعد بھی غزہ میں نظر آ رہی ہیں، غرض یہ کہ پورا فلسطین جل رہاہے۔القدس خطرے میں ہے، آج عراق جل رہا، شام میں لاشوں کے انبار ہیں، لبنان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے،یمن میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، برما میں مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر اس لئے قتل وغارتگری کا نشانہ بنایا جا رہاہے تا کہ دنیا کی توجہ عالم اسلام و انسانیت کے بنیادی ترین اور اول ترین مسئلہ یعنی مسئلہ فلسطین و القدس سے ہٹا دی جائے، خود سعودی عرب میں مساجدکے اندر نمازیوں پر خود کش بم دھماکے ہوئے ہیں، تیونس میں بھی اسی طرح کی کاروائیاں دیکھنے میںآ رہی ہیں، لیبیا کی صورتحال ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں، مصر میں بھی ہم دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح ایک منتخب حکومت کو امریکی ، اسرائیلی اور عرب امداد سے چلتا کیا گیا ہے،کویت میں دیکھیں تو وہاں بھی حال ہی میں جمعہ نماز کے دوران نمازیوں کو خود کش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، پاکستان کی بات کریں تو یہاں کی صورتحال بھی اسی طرح ہے گذشتہ چند برس میں ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں کو مساجد، امام بارگاہوں، جلوسوں، بازاروں، سیکورٹی چیک پوسٹوں، سرکاری دفاتر، ٹارگٹ کلنگ سمیت تفریحی مقامات سمیت اسکولوں اور دیگر مقاما ت پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، یہ ساری صورتحال صرف اور صرف اس لئے پیدا کی گئی ہے کہ مسلم دنیا کے اندر فلسطین کاز کی آواز کو دبا دیا جائے ، اس قدر مسائل کا انبار لگایا جائے کہ مسلمان اقوام مجبور ہو جائیں کہ وہ اپنے اپنے مسائل میں الجھ جائیں اور اسلامی کاز اور امت مسلمہ کے بنیادی ترین مسئلہ القدس کو فراموش کر دیں۔انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ رمضان میں شب قدر میں فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں ۔ اسی مقدس شب کی برکتیں جمعۃ الوداع اپنے دامن میں سمیٹ کر آتا ہے ۔ اسی بابرکت دن کو عالمی یوم القدس کی ملک گیر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اہل وطن سے التماس ہے کہ پہلے سے زیادہ بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔ان کاکہنا تھا کہ دنیا کے اندر پید اہونے والے تمام تر مسائل کی جڑمیں بالآخر امریکی اور اسرائیلی ہاتھ کار فرما ہے، آج انسانیت اور اسلام کے دشمن یہ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبا دیا جائے تا کہ فلسطینیوں کی جد وجہد بھی کسی سرد خانے کی نذر ہو جائے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اقوام بیدار ہوں ، عالمی استعمار کی سازشوں کو سمجھیں اور پہلے سے دوگنی قوت کے ساتھ دنیا کی اقوام کو بیدار کرتے ہوئے انہیں باور کروائیں کہ دنیا کے اندر تمام تر مسائل کا ذمہ دار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ہے، دنیا میں ہونے والی قتل و غارت اور دہشت گردی کا مقصد بھی یہی ہے کہ دنیا کی توجہ انہی مسائل کی طرف لگی رہے اور انسانیت کے اصل دشمن اسرائیل کی طرف کسی کو خیال نہ رہے۔

 

plfpress2

plfpress1

plfpress

plf00

plf9

plf8

plf6

plf4

plf2

plf5

plf3

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan