Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

– تصویری رپورٹ : فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فیڈر ل بی ایریا میں القدس کلچرشو اور تصویری نمائش کا اہتمام ، سیکڑوں افراد کی شرکت، ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں چھوٹے چھوٹے مسائل پیدا کر کے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنا چاہتے ہیں،پاکستان کے باشعور عوام قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔صابرکربلائی کا خطاب

8

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں چھوٹے چھوٹے مسائل پیدا کر کے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنا چاہتے ہیں،پاکستان کے باشعور عوام قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔صابرکربلائی کا خطاب

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے فیڈر بی ایریا بلاک 20میں فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت اور رمضان المبارک میں یوم القدس کی مناسبت سے القدس کلچر شو اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک میں یوم القدس کی مناسبت سے ’’القدس امت اسلامی کا مرکز و محور‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس سلسلے میں مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں تاہم فیڈرل بی ایریا میں لگائی جانے والی تصویری نمائش اور القدس شو بھی اسی مہم کا حصہ ہیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فیڈر بی ایریا کراچی میں فلسطینی تاریخ اور جد وجہد آزادی پر لگائی جانے والی تصویری نمائش میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم کی عکاسی کرتی ہوئی تصاویر کا معائنہ کیا، شرکاء میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی ، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے عوام کی آگہی کے لئے تاریخ فلسطین پر مکمل دستاویزی فلم بھی چلائی گئی جبکہ بچوں کے لئے خصوصی طور پر ایک سی ڈی کا اجراء کیا گیا جس کا عنوان ’’کارٹون اچھے بھی ہوتے ہیں‘‘ تھا۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کرنے کے لئے لگائی گئی تصویری نمائش میں گذشتہ برس غزہ میں اکیاون روز تک جاری رہنے والی صیہونی جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کی بھی عکاسی کی گئی تھی، اس موقع پر شرکائے تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے کہا کہ فلسطین امت اسلامی کا قلب ہے اور القدس امت اسلامی کا مرکز و محور ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آج پیدا ہونے والے مسائل اور فسادات کا مقصد صرف اور صرف مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنا اور دیگر جزوی مسائل کو زیادہ اہمیت دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین دنیائے اسلام کا بنیادی ترین اور اولین مسئلہ ہے اور اس سے بڑھ کر دنیا کے لئے اہم مسئلہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا، انہوں نے تصویری نمائش اور القدس شو میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام با شعور ہیں اور بیدار ہیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور اسرائیل کی نابودی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے ، اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بائیس رمضان المبارک کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاہم عوام پاکستان بھرپور تعداد میں شرکت کریں اور عالمی استعمار امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف ہم زبان ہو کر القدس کی بازیابی کے لئے عملی جد وجہد میں شریک ہوں۔
واضح رہے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام گرمی کی شدت کے حوالے سے شہریوں کے لئے ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

4

2

8

9

11

19

18

15

11665448 1030218830336289 4114705537193592568 n

20

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan