Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین بھر میں “یوم الارض” کی تقریبات کی تیاریاں شروع

palestine_foundation_pakistan_palestinian-flags

فلسطین میں اسرائیلی قبضے کے خلاف ملک بھر میں “یوم الارض” کی تقریبات کی تیاری پورے زور شورسے شروع ہو چکی ہیں۔ فلسطینی امور سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں مقیم شہریوںسے اپیل کی ہے کہ وہ یوم الارض کی تقریبات کے سلسلے میں کمیٹی کی جانب سے تقریبات میں شرکت کریں۔

کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کی طرف سے اس موقع پر قابض اسرائیل کے نام ایک واضح پیغام جانا چاہیے کہ فلسطینی عوام آزاد اور بیدار ہیں اور وہ صہیونی تسلط کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے تیس مارچ کو یوم الارض کی تقریبات کا مقبوضہ علاقوں میں اعلان کیا ہے۔ یوم الارض کی تقریبات ایک قومی دن کی حیثیت سے منعقد کی جائیں گی، جن میں فلسطین کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں فلسطینی عوام کو آگہی فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام یوم الارض کی تقریبات ایک ایسے وقت میں منا رہےہیں جبکہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی طور پرمکانات کی مسماری اور شہریوں کی علاقہ بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ 1948ء میں فلسطینی قیادت کو اسرائیلی جیلوں میں جھوٹے مقدمات کا بھی سامنا ہے جبکہ صہیونی نسل پرستی، بیت المقدس کو یہودیانے اور غزہ کی پٹی میں معاشی ناکہ بندی جیسے چیلجنز کا بھی فلسطینی عوام سامنا کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق یوم الارض کے سلسلے میں اہم سرگرمیوں میں عوامی مارچ، جلسے جلوس اور سیمینارز شامل ہیں۔

اس سلسلے میں1948ء کے دوران اسرائیلی قبضے میں چلے جانے والے شہر”سخینین” میں ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جبکہ جنوبی فلسطین میں “نقب” کے مقام پر بھی ایک جلسے اور عوامی مارچ کا اہتمام ہوگا۔اسی حوالے سے 27 مارچ کو طیبہ شہر میں بھی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan