Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن ہے ،دنیا بھر سے لا کر بسائے جانے والے یہودیوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہئیے

 

 

 

 

فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن ہے ،دنیا بھر سے لا کر بسائے جانے والے یہودیوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہئیے

DSC01966

 

 

 

 

فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن ہے ،دنیا بھر سے لا کر بسائے جانے والے یہودیوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہئیے

۔امریکہ و اسرائیل عالمی دہشت گرد

ہیں پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے ’’یوم القدس ‘‘منایا جائے گا،حکومت پاکستان جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملتان کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار ’’فلسطین،فلسطینیوں کا وطن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل راؤ ظفر اقبال،پاکستان تحریک انصاف کے بانی و ممبر قائمہ کمیٹی جنوبی پنجاب محمد سلیم بخاری،تحریک منہاج القرآن کے ناظم میجر (ر) محمد اقبال چغتائی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم بیرسٹر یافث نوید ہاشمی،جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما حافظ محمد اختر بٹ ،روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر شوکت اشفاق اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کو آخر کس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ ان کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر دیا گیا ہے اور ان پر ظلم و بربریت کی انتہا کی جا رہی ہے ،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پوری مسلم امہ کے دل فلسطینیوں کے ساتھ ہیں لیکن افسوس ناک بات ہے کہ مسلم دنیا کے بیشتر حکمران امریکی و اسرائیلی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں ۔
سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں آنے والی اسلامی بیداری کی لہر ایک مثبت اقدام ہے جو انشاء اللہ فلسطین کی آزادی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گی ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں سمیت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں امریکہ اور اسرائیل میں بنائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان کے عوام کو مسلم امہ سے جدا کرنا اور مسئلہ فلسطین کے عنوان سے جد وجہد کرنے سے روکنا ہے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ کسی ایک مذہب یا مسلک یا کسی رنگ و نسل سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے اور عالم انسانیت کا مسئلہ ہے جس پر دنیا بھر کے با ضمیر او ر درد دل رکھنے والے انسانوں کو متحد ہو کر جد وجہد کرنا ہو گی۔اس موقع پر مقررین نے عہد کیا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا اور مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔اس موقع پر سیمینار میں اسلامی جمعیت طلبہ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن،مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت اقلیتیوں کے نمائندے جونی منہور سمیت پاکستان تحریک انصاف کے منارٹی ونگ کے رہنما مہندر پال سنگھ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملتان چیپٹر کے ترجمان محمد ثقلین دیگر بھی شریک تھے۔

 

 

 

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan