غزہ میں فلسطینی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی حماد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت غزہ میں پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ غزہ میں اتوار کے روز ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر گذشتہ برس کے اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی پولیس نے نہایت جرات اور پامردی سے صہیونی فوج کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور اسرائیل کو شکست فاش سےدوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بہتری کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے وہ کوششیں بدستور جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سابق وزیرداخلہ سعید صیام، پولیس چیف اسماعیل جعبری اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا خون دے کراسرائیلی فوج کو ناک رگڑنے پر مجبور کیا اور فلسطینی عوام کے لیے فتح کا پرچم بلند کیا۔ جلسےسے مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام قربانیوں کی ایک تاریخ رکھتی ہے، اسےشکست دینے کا اسرائیلی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔