Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: ہنیہ

بیروت ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری سے ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔  یہ ملاقات پیر کے روز پارلیمنٹ کے ہیڈ کوارٹرز عین التینہ میں ہوئی ۔

ملاقات کے دوران  فلسطین کی تازہ صورت حال سمیت مسجد اقصی اور یروشلم کو یہودیانے کے حوالے سے اسرائیلی  مذموم  منصوبوں اور کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر اسماعل ہنیہ نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے مسلسل محاصرے سے فلسطینی عوام کے لیے پیدا شدہ مسائل اور مشکلات پر بھی لبنانی رہنما کو آگاہ کیا۔

  دونوں کے درمیان  لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کے حالات بھی زیر بحث آئے۔ اسماعل ہنیہ نے ملاقات کے بعد بتایا ”حماس  فلسطینی پناہ گزینوں کے از سر نو آباد کاری کے تمام منصوبوں کو مسترد کرتی ہے۔  ان کا  زور دے کر کہنا تھا ” ہم کبھی بھی فلسطینی پناہ گزینیوں کے اپنے وطن میں حق واپسی  سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ”

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے کہا ”ہم  لبنان کے اپنے تیل اور گیس کے مکمل حقوق کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔” لبنان کی سالمیت اور استحکام  فلسطین کے لیے بھی اہم ہے۔ لبنان کے استحکام میں فلسطین کا مفاد ہے۔”

دریں اثنا حماس سربراہ سے  لبنانی امل تحریک  کے سیاسی شعبے کے  جمیل حائیک نے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔  ملاقات میں امل کے سیاسی بیورو کے دو دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ جبکہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ حماس سیاسی بیورو کے وفد ارکان بھی گفتگو میں شریک رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan