Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی پارلیمنٹیرینز کی اقوام متحدہ کے مندوب سے ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

lakhdar-al-ibrahimi-un-secretary-generals-representative اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے اراکین قانون ساز کونسل کے ایک وفد نے الجزائر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے خصوصی نمائندہ اخضر ابراھیمی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر اسماعیل اشقر اور مشیر مصری سمیت دیگر اراکین قانون ساز کونسل پر مشتمل وفد نے اقوام متحدہ کے مندوب سے ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی معاشی ناکہ بندی، اس کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں اور غزہ کی تعمیر نوسمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پررکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اسماعیل اشقر نے کہا کہ حماس جماعت فلسطین میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی خواہاں ہے، جبکہ مشیر مصری نےا خضر ابراھیمی سے گفتگو میں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کےلیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کریں تاکہ یہ کوششیں جلد از جلد بار آور ثابت ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر امریکا، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ پرمشتمل چار رکنی بین الاقوام کمیٹی کی ظالمانہ شرائط مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے باعث مفاہمت کاعمل تعطل کا شکار ہے۔ دوسری جانب خضرابراھیمی نےحماس کے اراکین قانون ساز کونسل کو یقین دلایا کہ وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطین میں مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کریں گے، اس سلسلے میں عرب ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فتح کے درمیان براہ راست روابط پرعرب ممالک کو بھی خوشی ہوگی، کیونکہ ایسا ہونے سے فلسطینی عوام کے اجتماعی مفادات کا بہتر انداز میںتحفظ کیا جاسکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan