فلسطینی نوجوانوں ہفتے کی صبح جنوبی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی ٹاور کاآگ لگا دی اور خود بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان دن کی روشنی میں الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر واقع جگہ کے اندر ایک فوجی ٹاور کو جلانے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق قابض فوجی اس وقت سو رہے تھے اور آگ جگہ پر پھیلنے کے بعد بیدار ہو گئے۔
اسرائیلی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق آت لگنے سے متعدد اسرائیلی فوجیوں کا دم گھٹ گیا اور انہیں سانس لینے کی مشکلات پیش آئیں۔
حماس کے رہ نما عبدالرحمن شدید نے کہا ہے یہ واقعہ بیت امر میں پیش آیا۔ دشمن کے فوجی ٹاور کو جلانا ایک بہادرانہ عمل ہے جو قابض دشمن کے قلعوں کی کمزوری کا عکاس ہے۔
شدید نے قابض دشمن کے اہداف، فوجی ٹاورز اور آباد کاروں کے ریوڑ پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کا بھی دعویٰ کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الخلیل ایک بہت بڑا انقلابی ذخیرہ ہے اور وہاں کے مزاحمت کاروں کواپنے ہتھیاروں کا رخ صہیونی دشمن کی طرف کرنا چاہیے۔