Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی ملائشین پارلیمانی فرینڈشپ کمیٹی کی منظوری

palestinian-malaysian-parliamentary-friendship-committee اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رکن پارلیمان مشیر المصری نے کہا ہے کہ ان کی ملائشیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکرپانڈیکرامین بن حاجی مولیا کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی پارلیمانی فرینڈشپ کمیٹی کے قیام کے لئے ایک سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مشیر المصری نے ملائشین اسپیکر سے ملاقات کے دوران ان پر زوردیا کہ ملائشیا فلسطینی قانون سازکونسل کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے دوسرے ارکان پارلیمان کی سیاسی تنہائی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار اداکرے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قانون سازوں کی رہائی کے لئے بھی اسرائیل سے مطالبہ کرے۔ اس وقت حماس کے پارلیمانی بلاک کا ایک وفد اسلامی اور عرب ملکوں کے دورے پر ہے اور وہ سب سے پہلے ملائشیا پہنچا ہے۔ وفد مشیر المصری،ڈاکٹر سالم سلام اور اسماعیل اشقر پر مشتمل ہے۔ اسماعیل اشقر نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گذشتہ تین سال سے غزہ کی پٹی کے محاصرے کی وجہ سے فلسطینیوں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے اور سیکڑوں فلسطینی ادویہ کی قلت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قانون ساز کونسل کے اراکین کی حراست کو بین الاقوامی اقدار اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan