Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مصالحت کارکی حماس کی قیادت سے مفاہمت سے متعلق مذاکرات

palestine_foundation_pakistan_munib-al-masri-palestinian-billionaire-businessman

فلسطینی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین الشیخ منیب المصری نے منگل کی شام غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی قیادت سے ملاقات کی. ملاقات میں فلسطین میں جلد از جلد مفاہمت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا. منیب المصری اور حماس کی غزہ میں موجود قیادت کے درمیان مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے مختلف نکات پر بھی بات چیت کی گئی. ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے راہنما ایمن طٰہ نے کہا کہ ملاقات میں مصالحت سے متعلق معمول کی بات چیت ہوئی ہے اس میں کوئی نئی بات شامل نہیں تھی اور نہ ہی کوئی خاص پیش رفت ہوئی ہے. اس موقع پر مصالحت کار منین المصری نے کہا کہ اس طرح کی ملاقاتیں فلسطینی جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اوران کے موقف میں قربت پیدا کرنے کا موجب بن سکتی ہیں اور انہیں جاری رہنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت سے مفاہمت کی ضرورت اور کوشش کو آگے بڑھانے کے مختلف پہلوٶں پر تبادلہ خیال گیا ہے. حماس کی تجاویز کو دوسری جماعتوں کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ آج بدھ کے روزوہ فتح اور دیگر فلسطینی دھڑوں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور مفاہمت سے متعلق ان کے موقف اور خیالات سے آگاہی حاصل کریں گے. منیب المصر نے ذرائع ابلاغ پرزوردیا کہ وہ فلسطینی مفاہمت کے سلسلے جاری مہم میں شامل ہو جائے اور مفاہمت کے لیے فضا تیار کر کے تاکہ اس بابرکت عمل کو عملی شکل دی جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan