اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ فلسطینی عوام کو باقی سب معاملات کے بجائے مسجد اقصی کے تحفظ کو اپنی پہلی ترجیح بنا لینا چاہیے- قدس پریس کو جاری کردہ بیان میں عزت الرشق نے اسرائیلی قابض انتظامیہ کو اس جارحیت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے پاس مسجد اقصی کے تحفظ کے لئے تمام راستے کھلے ہیں- انہوں نے کہا کہ فتح کے سربراہ حماس بھی اس صورتحال میں برابر کے ذمہ دار ہیں- انہوں نے کہا کہ تمام مزاحمتی تنظیموں کو اپنی ترجیحات کا جائزہ لیکر اپنا قومی ایجنڈا ازسرنو تربیت دینا ہوگا کیونکہ اس وقت سب سے اہم معاملہ مقبوضہ یروشلم اور مسجد اقصی کا دفاع ہے-