Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مزاحمت کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا: القسام بریگیڈ

al-qassam-brigades1 اسلامی تحریک مزاحمت(حماس )کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے واضح کیا کہ مزاحمتی گروپوں کو ختم کرنا ناقابل قبول ہے- القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مزاحمتی گروپوں کو ختم کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا- انہوں نے فلسطینی مصالحت کے حوالے سے مصری تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ایک مسلمہ امر ہے اور اس کے جائز ہونے کے متعلق بحث ناقابل نقاش ہے، البتہ سیاسی معاملات کے حوالے سے یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر کسی بھی معاہدے میں مزاحمت سے متعلق ظالمانہ موقف اختیار کیا گیا یا مزاحمت کو ختم کرنے کی سازش کی گئی تو وہ معاہدہ مسترد کر دیا جائیگا- ابو عبیدہ نے کہا کہ کوئی ایسی تجویز جس میں فلسطینی عوام کے حقوق سے دستبردار ی اختیار کی گئی ، وہ ناقابل قبول ہو گی- انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت فلسطینی عوام کا حق ہے- مزاحمت ہر اس قوم کا حق ہے جو قبضے کا شکار ہے- فلسطینی اتھارٹی نے بیرونی سطح پر فلسطینی عوا م کے موقف کو کمزور کیا ہے فلسطینی اتھارٹی مزاحمت کو بے فائدہ کہتی ہے- مصالحت کی کوششوں کے حوالے سے ابو عبیدہ نے کہا کہ قومی مصالحت فلسطین کی خواہش ہے لیکن ایسی مصالحت جو اسرائیل اور امریکا کے مفاد کیلئے کی جا رہی ہے اسے فلسطینی عوام کبھی قبول نہیں کریں گے- ثالثی ملک مصر اگر فلسطینی مصالحت چاہتا ہے تو اسے بیرونی شرائط نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے اصولوں اور خواہشات کا ساتھ دینا چاہیے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan