Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مجلس قانون ساز کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس روکنے کی مذمت

dr-mahmoud-al-ramahi-mp-the-secretary-of-the-palestinian-legislative-council1 فلسطینی مجلس قانون ساز کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود رمحی نے عباس ملیشیا کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس روکنے کی مذمت کی ہے – انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پیغام دینا تھا کہ فلسطینی عوام کے نمائندے بیت المقدس کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں- لیکن فتح کی ترجیحات کچھ اور ہیں – فتح کو بیت المقدس سے کوئی سروکار نہیں- وہ مصالحت نہیں چاہتی- واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی ارکان پارلیمنٹ نے بیت المقدس کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقدکرنے کی کوشش کی تو عباس ملیشیا نے اسے روک دیا – محمود رمحی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اسلامی مقدسات کے دفاع کے لیے متحد ہونا فلسطینی مصالحت کی طرف ایک قدم ہے – لیکن انہیں اس وقت دھچکا لگا جب فتح نے ارکان پارلیمنٹ کو اسلامی مقدسات کی خاطر جمع ہونے سے روک دیا – کل جو کچھ ہوا ہے اس سے ظاہرہوتاہے کہ فتح مفاہمت نہیں چاہتی ہے- ڈاکٹر محمود رمحی نے کہاکہ چند دن کے بعد اسمبلی کا اجلاس دوبارہ منعقد کیا جائے گا- اگر فتح نے جلاس کو روکا تو اسمبلی کے باہرکے اجلاس منعقد کیا جائے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan