Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مجاہد ابوکرش کو اسرائیلی جیل میں سترہ سال بیت گئے

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner3

پہلی تحریک انتفاضہ کے دوران گرفتار کیے گئے معروف فلسطینی مجاہد ابوکرش کو اسرائیلی عقوبت خانوں میں سترہ سال بیت گئے۔ دوران حراست ثابت قدمی کی شاندار مثال قائم کرنے والے اسیر نے منگل کے روز اپنی اسیری کے اٹھارویں سال کا آغاز کیا۔

امور اسیران کے ماہر سابق اسیر عبدالناصر فروانہ نے بتایا کے کہ 35 سالہ ابوکرش کو غزہ شہر کے ساحلی کیمپ سے پہلی انتفاضہ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ 20 اپریل 1993ء کو گرفتار کیے جانے والے ابو کرش کو ایک صہیونی کے قتل، اسلحہ رکھنے اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ وہ آج بھی نفحہ صحراوی کی جیل میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل ہی شفقت پدری سے محروم ابو کرش کی ماں ان کے جیل جانے کے بعد چل بسیں۔ اسرائیلی انتظامیہ نے صرف ان کی بہن کو ان سے ملنے کی اجازت دے رکھی تھی مگر طویل عرصے سے ابوکرش اپنی بہن کی اس ملاقات سے بھی محروم ہیں۔

ماھر ابوکرش کے بڑے بھائی عبداللطیف، جو سابقہ اسیر اور ایک ماہر سنگ تراش ہیں، نے کہا ہے کہ ابو کرش جیسے اسیران کی مثال ’’زندہ شہداء‘‘ کی سی ہے۔ ہمیں ان کو پوری عزت واحترام دینا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو تجویز دی کے ابو کرش اور ان جیسے دیگر اسیران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عوامی تقاریب کا اہتمام کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan