Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مجاہدین کی مغربی کنارے میں میزائل کی تیاری

rocket فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے میں بھی میزائل تیار کرلیے ہیں جس سے صہیونی سیکیورٹی حلقوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی جبکہ عباس ملیشیا نے اپنے صہیونی آقاؤں کی حفاظت کے لیے چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کاروں کے میزائل نہ صرف اپنے قبضے میں لیے بلکہ اسرائیلی فوج کے حوالے کردیے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’معاریف‘‘ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکیورٹی فورسز نے رام اللہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے جو اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل حملے کی تیاری کررہا تھا- اس گروپ میں شامل افراد رام اللہ کے قریب کے دیہاتوں بیت سیرا اور بیت لقیا میں مقیم ہیں- اب تک سات افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے- اخبار کے مطابق عباس ملیشیا نے یہودی آبادی ’’مودیعین‘‘ سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر واقع دیہات ’’بیت سیرا‘‘ میں تلاشی کی کارروائی کی اور ایک میزائل کو قبضے میں لے لیا جو مغربی کنارے میں تیار کیا گیا تھا- یہ میزائل اسرائیلی فوج کے حوالے کردیا گیا- عباس ملیشیا کی کارکردگی کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہوئے اسرائیلی ریڈیو نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اسرائیل کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے فلسطینی اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فوجی تعاون ہے- اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں کسی بھی فلسطینی شہر میں داخل ہونے سے پہلے عباس ملیشیا کا تعاون لیتی ہے- ریڈیو کے مطابق امریکی جنرل کیتھ ڈائٹن کی سرپرستی میں عباس ملیشیا اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے درمیان تعاون کا دائرہ وسیع ہوا ہے- دونوں فریقوں کے درمیان اعلی سطح پر اجلاس تسلسل سے ہو رہے ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan