Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے حرم ابراہیمی کو یہودی آثار میں شامل کرنے کی مذمت

palestinian-legislative-council-member فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان نے حرم ابراہیمی اور بلال بن رباح مسجد کو یہودی آثار قدیمہ میں شامل کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے- فلسطینی ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر حاتم قفیشہ اور محمد ماھر بدر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا فیصلہ اسلامی مقدسات کے خلاف جارحانہ اقدام ہے- انہوں نے کہا کہ حرم ابراہیمی کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے- صہیونی فیصلہ اسلامی مقدسات کے خلاف جارحیت کے سلسلے کی ایک کڑی اور اسلامی مقدسات کو یہودیانے کی منصوبہ بندی ہے- ارکان پارلیمنٹ نے الخلیل کے مئیر اور اوقاف کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور صہیونی سازش کے نتائج پر غور و حوض کیا- واضح رہے کہ حرم ابراہیمی الخلیل میں واقع ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan