Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

فلسطینی قیدیوں کی نگرانی کا نیا نظام، انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کلب برائے اسیران کے جنرل ڈائریکٹر اور ترجمان امجد النجار نے قابض اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جانب سے قابض صہیونی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی اسیران کے حوالے سے جاری کردہ فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک اور غیر معمولی قدم قرار دیا ہے۔

امجد النجار نے پریس کو جاری کردہ اپنے بیانات میں وضاحت کی کہ ایتمار بن گویر نے فیصلہ کیا ہے کہ جن اسرائیلیوں کے لواحقین ’تصادم کے واقعات میں ہلاک ہوئے‘، انہیں اسرائیلی عقوبت خانوں کے اندر فلسطینی اسیران کی صورتحال کی نگرانی کے لیے تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی اسیران کے خلاف قابض حکومت کی انتقامی سیاست اور اجتماعی سزا کے حربوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ اقدام اسیران کے فائل کو سنبھالنے میں ایک خطرناک روایت قائم کر رہا ہے۔

امجد النجار نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قدم انصاف اور غیر جانبداری کے بنیادی ترین معیارات کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ حراستی مراکز کی نگرانی کا کام صرف سرکاری، قانونی، خود مختار اور متعلقہ ماہر اداروں کے ذریعے ہی انجام پانا چاہیے۔

انہوں نے اس فیصلے کا تعلق قابض صہیونی حکام کی جانب سے ریڈ کراس کو اس کے انسانی اور نگرانی کے فرائض انجام دینے سے مسلسل روکنے اور سات اکتوبر سنہ 2023ء سے فلسطینی اسیران سے ملاقات سے محروم رکھنے سے جوڑا ہے۔

ایتمار بن گویر جب سے سنہ 2022ء میں عقوبت خانوں کا قلمدان سنبھالا ہے، فلسطینی اسیران کے خلاف سخت پالیسیوں اور اقدامات کا نفاذ جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں غزہ کی پٹی پر جاری جنگ کے دوران نمایاں تیزی آئی ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی نے گذشتہ مئی میں ایک ویڈیو کلپ جاری کیا تھا جس میں وہ اشدود بندرگاہ پر ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد ان پر ہونے والے تشدد کی نگرانی کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس واقعے پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہوئی تھی جس کے بعد متعدد یورپی ممالک نے ان پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جن میں ان کی اپنی سرزمین پر داخلے پر پابندی بھی شامل تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan