Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی قیدیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے: عرب پارلیمنٹ

عرب پارلیمنٹ نے تمام بین الاقوامی اداروں اور متعلقہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور قیدیوں کو فوری رہا کرنے کے لیے ایک سنجیدہ بین الاقوامی اقدام کا آغاز کریں۔

ایک بیان میں عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری اور بین الاقوامی، علاقائی اور انسانی حقوق کے اداروں سے فلسطینی قیدیوں کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے اور ان کے خلاف اسرائیلی حکام کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری  مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

پارلیمنٹ نے قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں اور عالمی قوانین کا فلسطینی اسیران پر اطلاق کرانےاور انہیں ضروری تحفظ فراہم کرنے، چوتھے جنیوا کنونشن پرعمل درآمد کرانے، انتظامی قیدیوں کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے، قابض طاقت (اسرائیل) کو پوری طرح سے ذمہ دار ٹھہرانے اور اسیران کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

عرب پارلیمنٹ نے فلسطینی اسیران کے معاملے کو عالمی سطح پرا ٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan