Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قومی مصالحت کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں ہو رہی ہیں: محمودالزھار

zahar اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن ڈاکٹر محمودالزھار نے کہا ہے کہ فلسطین میں قومی مصالحت کے حصول کے لئے مصر کی کوششوں کے علاوہ بھی بڑے پیمانے پر کوششیں ہو رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ قومی مصالحتی معاہدے کا مسودہ تیار ہوچکا ہے مگر اس پر دستخط کرنے سے پہلے ہم مل بیٹھ کر یہ طے کرنا چاہتے ہیں کہ اس پر عملدرآمد کیسے ہو- غزہ کے سیٹلائٹ ٹی وی چینل الاقصی پر تفصیلی بات چیت کے بارے میں ہم حتمی حل کے قریب پہنچ چکے ہیں اور انتخابات فلسطینی سکیورٹی فورسز کی استعداد میں اضافے سمیت کئی امور پر مصری حکام اور حماس کے مابین اتفاق رائے ہے- انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے بنیادی قانون کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو ایک صدارتی حکمنامے کے ذریعے تین ماہ قبل انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ اس کی موزوں تیاری ہو سکے مگر ایوماذن (محمود عباس) ایسا کرنے میں ناکام رہے- ڈاکٹر زھار نے واضح کیا کہ مغربی کنارے میں محمود عباس کی زیرقیادت فتح کے زیرانتظام فلسطینی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حماس کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی تناو ختم کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں- انہوں نے بتایا کہ مغوی اسرائیلی فوجی غلام شالیت کی ایک ویڈیو کے بدلے 20 فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی سے ہم اسرائیل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کچھ بھی مفت نہیں ملے گا- انہوں نے واضح کیا کہ حماس ایک ایسی تحریک ہے جو فلسطینی عوام کی سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر ان کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے اور اس بات کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ جن 20 فلسطینی خواتین کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کرایا جا رہا ہے ان میں سے صرف 4 حماس کی کارکن ہیں- قیدیوں کی رہائی کے طریقہ کار کی تفصیل بیان کرتے ہوئے محمودالزھار نے بتایا کہ حماس نے ثالث کے ذریعے اسرائیل کو فلسطینی خاتون قیدی کی فہرست دی ہے تاکہ ان میں سے 20 کا انتخاب کیا جا سکے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan