Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قانون ساز مجلس کا اجلاس بلانا وقت کی اہم ضرورت ہے: احمد مبارک

ahmad-mubarak-palestinian-lawmaker-mp-of-hamas-parliamentary-bloc1 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے وابستہ فلسطینی قانون ساز مجلس کے ممبر احمد مبارک نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے ،پارلیمنٹ قومی ایکتا اور قومی مفاہمت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں جو پارلیمنٹ نیوز پیپر میں شائع ہوا مبارک نے کہا ہے قومی ہم آہنگی فلسطینی قانون سازمجلس کو نئے انتخابات کرانے کیلئے تقویت کا باعث بنے گی۔ حالانکہ بعض لوگ اپنے پوائنٹ سکورنگ کیلئے اس معاملے کو استعمال کر رہے ہیں۔ حماس رہنما نے کہا کہ فتح کے بہت سارے لوگ بیرونی دباؤ کی وجہ سے حماس کے ساتھ ہاتھ ملانا نہیں چاہتے لیکن فتح کو یاد رکھنا ہوگا یہ صرف حماس نہیں جسے عالمی استعمار نے نشانہ بنایا ہے بلکہ وہ پوری فلسطینی قوم کے دشمن ہیں جس میں فتح بھی شامل ہے۔ مبارک نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ امریکا نیو ورلڈ آرڈر کے عین مطابق اس پورے خطے پر اپنے کٹھ پتلیوں کے ذریعے قبضہ جمانا چاہتا ہے۔ واضح رہے مسٹر مبارک اسرائیلی جیلوں میں40 ماہ گزار کے رہا ہوئے ہیں۔ مبارک نے انکشاف کیا کہ جیلوں میں حماس اورفتح کے قیدی دونوں اس بات پر متفق تھے کہ وہ دونوں تنظیموں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، کیونکہ دونوں تنظیموں کے ٹکراؤ کی گنجائش نہیں کیونکہ ٹکراؤ سے مسئلہ فلسطین کی حیثیت اور ہیت متاثر ہوتی ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan