Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی شہری کو نہایت قریب سے گولیاں مار کرشہید کیا

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner24

فلسطین میں اقتصادی اورسماجی حقوق برائے القدس مرکز کے زیراہتمام “ریسرچ یونٹ” نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ گذشتہ روز فلسطینی شہری زیاد محمد جولانی کو قابض صہیونی فوج نے نہاہت قریب سے گولیاں مار کر شہید کیا۔
رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے جولانی پر بہت قریب سےدو گولیاں ماری گئیں،ایک گولی ان کے چہرے پر جبکہ دوسری سینےمیں لگی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے محققین نے زیاد جولانی کے ساتھ گولیوں سے زخمی ہونے والے سعد حامد سلوادی اور پانچ سالہ ھال سلوادی ٍ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج کی طرف سے محمد زیاد اور انہیں اشتعال انگیزی پر گولیاں مارنے کا موقف قطعی غلط ہے،کیونکہ وہ سب مکمل طور پرغیر مسلح تھے۔
دونوں زخمی عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی اسپیشل فورس اور پولیس فورس نے محمد زیاد جولانی کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ ان کے قریب سے اپنی گاڑی پر اپنی اہلیہ اور تین بچوں کےہمراہ گذر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض صہیونی پولیس کو انہوں نے خود گولیاں مارتے دیکھا، جولانی کو شہید کرنے کے بعد صہیونی پولیس اہلکاروں نے ان پر بھی فائرنگ کی جس سے ان کا بیٹا سر اور گردن میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ وہ خود بھی زخمی ہوئے۔
شہید کے خالہ زاد چونتیس سالہ عثماان محمودجولانی نے مرکز القدس کی ٹیم کو بتایا کہ وہ اس وقت گھر میں تھے جب انہیں بتایا گیا زیاد جولانی کو صہیونی پولیس نےشہید کر دیا ہے اور ان کی میت گھر کےقریب پڑی ہے۔ میں تیزی سےباہر نکلا اور میت سے تقریبا 15 میٹر کے فاصلے پر تھا کہ اسرائیلی پولیس نے مجھ پر بھی حملہ کردیا، جس کے باعث میں بھی زخمی ہوا۔
ایک دوسرے عینی شاہد احمد قطنیہ نے بتایا کہ انہوں نے جب شہید کو اپنے گاڑی کے قریب کھڑے دیکھا جبکہ ان کے گرد چار سے چھ میٹر کے فاصلے پرچار صہیونی پولیس اہلکار کھڑے تھے۔ دفعتہ اسرائیلی فوج نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ زمین پر گر پڑے۔
گولیاں ان کے منہ اور پیٹ پر لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے شہید زیاد جولانی کی شہادت پر اسرائیلی حکام کو موردالزام قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی اداروں سے اس کی تحقیقات کرنے اور قاتلوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم نے اسرائیل کے اس مووقف کوسراسر بے بنیاد اورغلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زیاد محمد کے پاس اسلحہ تھا اور وہ اسرائیلی فوج پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan