Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی رہ نما کواسرائیلی عدالت سے 16 ماہ قید

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner25

اسرائیل کی عوفر نامی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی نسلی دیوار کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج منظم کرنے کی پاداش میں فلسطینی رہ نما عبداللہ ابو رحمہ کو ایک سال اور چار ماہ کی قید کی سزاکا حکم دیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبداللہ ابورحمہ کئی ماہ سےاسرائیلی جیلوں میں مقید ہیں. ان پر الزام ہے کہ وہ مغربی کنارے کے علاقوں بلعین اور نعلین میں فلسطینیوں اسرائیل کے خلاف احتجاج پر اکساتے رہے ہیں. صہیونی فوجی وکیل نے عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کی گاڑیوں پر پتھراٶ کرنا، صہیونی فوجیوں پر حملے کرنا اورنسلی دیوارکو غیرقانونی قرار دے کر اسکے خلاف احتجاج منظم کرنا تمام خلاف قانون سرگرمیاں ہیں اور عبداللہ ابو رحمہ ان تمام غیرقانونی اقدامات کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا عدالت انہیں سخت سے سخت سزا دے.
اس موقع پر زیرحراست فلسطینی رہ نما عبداللہ نے کمرہ عدالت میں اسرائیلی فوجی جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں بے گناہ ہوں. میں نے فلسطینیوں کو نسلی امتیاز پر مبنی دیوار کےخلاف احتجاج کرنے کے لیے اکسا کر اپنا حق مانگا ہے جو کسی صورت میں بھی غیرقانونی نہیں ہو سکتا. انہوں نے کہا کہ میں ظالم عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا تاہم اپنے حقوق کے لیے جو سزا ہو گی وہ مجھے قبول ہو گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan